پاکستان کی سری لنکامیں زیر سمندر قدرتی گیس کی تلاش میں دلچسپی

پاکستان کی سری لنکامیں زیر سمندر قدرتی گیس کی تلاش میں دلچسپی

  



کولمبو(آن لائن)پاکستان نے سری لنکا کے ساحل پر زیر سمندر قدرتی گیس کی تلاش میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سری لنکن اخبار ڈیلی میئرر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے اپنے سری لنکا کے حالیہ دورے کے موقع پر اپنے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان سری لنکا میں قدرتی گیس کی تلاش میں تعاون کیلئے دلچسپی رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔سری لنکا کی یہ نجی کمپنی کیرن لنگا جو بھارتی کمپنی کیرن کی ذیلی کمپنی ہے اس وقت منارکی ساحل پر گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور ابتدائی مرحلے میں دو مقامات پر گیس کے ذخائر دریافت کر چکی ہے۔۔

مزید : کامرس


loading...