پاک بھارت تجارتی مذاکرات آئندہ ماہ دہلی میں ہوں گے

پاک بھارت تجارتی مذاکرات آئندہ ماہ دہلی میں ہوں گے

  



اسلام آباد(آئی اےن پی) پاک بھارت تجارتی مذاکرات آئندہ ماہ دہلی میں ہوں گے ،وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر پندرہ سے سترہ جنوری تک بھارت کا دورہ کریں گے، وہ سارک بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔ وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر کو دورہ بھارت کی دعوت بھارتی وزیر تجارت انت شرما نے دی ہے،وزیر مملکت پندرہ سے سترہ جنوری تک بھارت کا دورہ کریں گے،، خرم دستگیر اور انت شرما کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور معاشی تعلقات پر باضابطہ مزاکرات ہوں گے، وزیر مملکت خرم دستگیرسارک بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے، جس میں سارک ممالک کے وزرائے تجارت بھی موجود ہوں گے۔

مزید : کامرس


loading...