عالمی تجارتی میلے میں 60 ممالک کے 2 ہزار نمائش کنندگان شریک ہونگے

عالمی تجارتی میلے میں 60 ممالک کے 2 ہزار نمائش کنندگان شریک ہونگے

  



کراچی(اے پی پی) عالمی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ہادی صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کا260 سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا تجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کر رہا ہے۔ سال 2013ءمیں 134ملکوں کے60 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے شرکت کی تھی۔ ہادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔ یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل کرے گا بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ ہوم ٹیکسٹائل ڈیوٹی فری سے یورپی یونین کی مارکیٹوں تک مفت رسائی دینے کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کا اضافہ حاصل ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...