سیمنٹ کی برآمدات میں 5.72فیصد اضافہ، وفاقی ادارہ شماریات

سیمنٹ کی برآمدات میں 5.72فیصد اضافہ، وفاقی ادارہ شماریات

  



اسلام آباد(اے پی اے ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال (2013-14)کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 5.72فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شمار کے مطابق ستمبراور اکتوبر2013ءکے دوران99.796ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات سے 91.557ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا گیا تھا، سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت اور سیمنٹ کی صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

مزید : کامرس


loading...