سعودی عرب نے 228ارب ڈالر کے ریکارڈ بجٹ کا اعلان کردیا
یاض(اے پی پی) سعودی عرب نے آئندہ سال 2014ءکے لئے اپنے 228 بلین ڈالر کے ریکارڈ بجٹ کا اعلان کردیا جو رواں سال کے کل 218.7 بلین ڈالر کے حجم سے قدرے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کو توقع تھی کہ وہ سال رواں کا اختتام 54.9 بلین ڈالر کے فالتو بجٹ سے کرے گا۔ سعودی عرب کو رواں سال 2013ءمیں 925 بلین ڈالر اخراجات کے مقابلے میں محصولات کی مد میں 1.131 ٹریلین ڈالر کی توقع تھی۔
سعودی حکومت نے رواں سال 2013ءکے لئے 218.7 بلین ڈالر اخراجات اور 221 بلین ڈالر محاصل کے لئے بجٹ سازی کی تھی جبکہ اگلے سال 2014ءکے لئے اسے 855 بلین ڈالر کے متوازن بجٹ کی توقع ہے۔ سعودی عرب کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار تیل کی برآمدات ہیں جو 12 ملین بیرل روزانہ نکالنے کی گنجائش کے ساتھ 9.7 ملین بیرل روزانہ پیدا کر رہا ہے۔