آئندہ سال ہنڈریڈ انڈیکس 29 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان

آئندہ سال ہنڈریڈ انڈیکس 29 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان

  



کراچی(آئی اےن پی) رواں سال کراچی اسٹاک ایکس چینج کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر امکان ہے کہ آئندہ سال ہنڈریڈ انڈیکس انتیس ہزار کی سطح سے تجاوز کر جائے گا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سابق چیئرمین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ سال دوہزار تیرہ کے دوران کیپٹل مارکیٹس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے، اور پورے سال اسٹاک مارکیٹ نے کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا، انھوں نے کہا کہ اگرچہ پچیس یزار پانچ سو کی سطح پر انڈیکس میں کافی مزاحمت دیکھی گئی، تاہم امکان ہے کہ سال دوہزار چودہ کے دوران کارپوریٹ سیکٹر کی بہترین کارکردگی اور بیشتر معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث آئندہ سال کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس انتیس ہزار پانچ سو تک پہنچ جائے گا۔

مزید : کامرس