پاکستانیوں کا پیار قابل دید ہے، باکسرعامرخان

پاکستانیوں کا پیار قابل دید ہے، باکسرعامرخان

  



 اسلام آباد (آئی اےن پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ ان کے لئے پاکستانیوں کا پیار قابل دید ہے ،،وہ خود بھی اپنی بنیاد کو نہیں بھولے۔اسلام آباد میں غیرسرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کے دفتر میں تنظیم کے خیبرپختونخواہ میں جاری فلاحی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامرخان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اسلامک ریلیف کے ساتھ مل کر بچوں کی تعلیم ، صحت اور بہترطرز زندگی کے منصوبوں پر کام کریں گے۔

،،اور بہت جلد انسانی خدمت کیلئے عامر خان فاو¿نڈیشن کی بھی بنیاد رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دیکر ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔عامر خان کاکہناتھا کہ ان کے والدین پاکستان سے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ان کا خصوصی لگاو¿ہے اور وہ یہاں کے عوام کی زندگی کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...