آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  



میلبورن(اے اےن اےن )آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ( آج) جمعرات سے میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر شرو ع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے زیر کیا تھا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کینگروز نے پرتھ میں تیسرے ٹیسٹ میں 150 رنز سے شکست دیکر دوبارہ ایشز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو بقیہ میچوں میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 1876-77میں ہوا تھا۔

 اور سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...