پنجاب گیمز آج سے شروع ہوں گی،انتظامات مکمل

پنجاب گیمز آج سے شروع ہوں گی،انتظامات مکمل

  



لاہو (اے پی پی)پنجاب گیمز (آج) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوں گے جس میں پنجاب کے 9 ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کے مطابق پنجاب گیمز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ابتدائی مقابلے پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں ہوں گے جبکہ فائنلز کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلوں کے نتائج کی مانیٹرنگ حکومت پنجاب کے سپورٹس آفیسرز اور سب کمیٹیاں کریں گی۔ پنجاب گیمز میں مجموعی طور پر 21 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں جمناسٹک، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، روئنگ، جیو جسٹو، کینوئنگ، آرم ریسلنگ، والی بال، کراٹے، شطرنج اور سائیکلنگ شامل ہیں جن میں 800 اتھلیٹ اور 550 آفیشلز شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گیمز کی اختتامی تقریب 31دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...