برازیل ہینڈ بال کا وےمن ورلڈ چیمپئین بن گیا

برازیل ہینڈ بال کا وےمن ورلڈ چیمپئین بن گیا

  



بلغراد(آئی اےن پی) برازیل نے پہلی بارورلڈ ویمن ہینڈبال چیمپئین شپ جیت لی ۔ بلغراد میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان سربیا کو دل چسپ مقابلے میں شکست کاسامناکرناپڑا۔خواتین کی اکیس ویں عالمی ہینڈ بال چیمپئین شپ میں چوبیس ملکوں نے شرکت کی۔ سیمی فائنل میں برازیل نے ڈنمارک اور سربیا نے پولینڈ کو ہراکر فیصلہ کن میچ تک رسائی حاصل کی۔ٹائٹل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنےکو ملا،بلغرادکےکوم بینک ارینا میں تقریبا بیس ہزار تماشائیوں کے سامنےہوم ٹیم کو ایک مرحلے پر نو کےمقابلے میں دس پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

،لیکن وقفے تک برازیلی فارورڈ اپنیلیڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔میچ میں ایک موڑ ایسا بھی آیاجب پہلے مقابلہ انیس انیس اور پھر بیس بیس سے برابرہوگیا۔ آخری لمحات میں مہمان ٹیم کے اسٹرائیکرز نے دوقیمتی پوائنٹس حاصل کرکے برازیل کو پہلی بار ہینڈ بال کا عالمی چیمپئین بنادیا۔ برازیل یہ اعزازحاصل کرنےوالا پہلا امریکی اور جنوبی کوریا کے بعد دوسراغیر یورپی ملک ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...