پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی کوچز سیمینار آج شروع ہو گا

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی کوچز سیمینار آج شروع ہو گا

  



لاہور (اے پی پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام قومی کوچز سیمینار (آج) جمعرات کو لاہور میں شروع ہو گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس کورس کو اولمپیئنز طاہر زمان، خواجہ جنید، محمد جنید اور کرنل (ر) ندیم احمد بھٹی کنڈیکٹ کریں گے۔ تین روزہ کورس پروگرام میں شرکت کیلئے انجم سعید، دانش کلیم، شفقت رسول، محمد خالد، محمد عرفان، دلاور حسین بھٹی، ذیشان اشرف، مدثر علی خان، عدنان مقصود، وسیم احمد، اجمل خان لودھی، بابر عبد اﷲ، سلیم خالد، میاں محمود، مجاہد افضل، محمد رشید، صابر علی، ندیم، اعجاز، خاور جاوید، شبیر احمد اور مقصود کو مدعو کیا گیا ہے۔

 تمام شرکاءکو صبح 10 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورس سیمینار 28 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...