برازیل،فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ

برازیل،فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ

  



ریوڈی جنیرو(آئی اےن پی )برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ہی ہوٹلوںاور کمرشل رہائشی اداروں نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔ دوسری طرف ہوٹل کے کمروں میں بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ ریو ڈی جنیرو میں معمولی ہاسٹلز کے کمرے کا کرایہ ساڑھے چار سو ڈالرز طلب کیا جا رہا ہے۔کرایوں میں اضافے کے باعث شائقین فٹبال کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خراب اقتصادی صورتحال سے دوچار لاطینی امریکہ ملک برازیل میں ورلڈکپ فٹبال جیسے میگا ایونٹ کے انعقاد سے معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...