کیوی کوچ کی بھارت کےخلاف سیریز کےلئے گرین وکٹیں تیار کرنےکی ہدایت
وےلنگٹن (اے اےن اےن) نےوزی لےنڈ کی کرکٹ ٹےم کے کوچ ما ئیک ہسن نے کورےٹرز پر زور دےا ہے کہ فروری مےں بھارت کےخلاف کھےلی جانے والی دو ٹےسٹ مےچز کی سےرےز کے لئے گرےن وکٹیں بنائی جائےں ۔ اےک غےر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چےت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹےم کے بلے بازوں اور اسپنرز کو مشکل مےں ڈالنے کے لئے آکلےنڈ اور وےلنگٹن مےں کھےلے جانے والے ٹےسٹ مےچز کے لئے باﺅنسی وکٹ تےار کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ ہمےں کس طرح کی پےچز پسند ہےں۔ ہم جب بھارت مےں تھے تو مےچ سے اےک دن قبل پےچ تبدےل کردی گئی تھی کےونکہ وہ پےچ خشک نہےں تھی ۔ انہوںنے کہاکہ جب ہم کسی دوسرے ملک جاتے ہےں تو ہم پےچ سے کوئی بھی مدد حاصل کرنے کی خواہش نہےں رکھتے ۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ ہمےں معلوم ہے کہ بھارت کے خلاف دو ٹےسٹ مےچز کی سےرےز مےں ہمےں سخت چےلنج درپےش ہوگا تاہم نےوزی لےنڈ کی ٹےم ہر چےلنج کا سامنا کرنے کی صلاحےت رکھتی ہے ۔ خےال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹےم 5 اےک روزہ اور دو ٹےسٹ مےچز کی سےرےز کے لئے جنوری مےں نےوزی کے دورہ پر جائے گی۔