سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

  



لاہور( آئی اےن پی) سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی دوبئی میں موجود کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کیلئے مشاورت کررہی ہے اور اگلے ایک دو روز میں سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد اوپننگ بلے بازوں نائب کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے،مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو ٹیسٹ میں بھی موقع دیا جارہا ہے۔

 وکٹ کیپنگ میں عمر اکمل، عدنان اکمل اور سرفراز احمد میں ٹائی ہے تاہم بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کیلئے عمر اکمل کو ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے جبکہ فاسٹ باو¿لر محمد طلحہ اور راحت علی کی واپسی ہوسکتی ہے جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل عبدالرحمان کو ہی موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی