تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں،عمرگل
ابوظہبی( آئی اےن پی)گھٹنے کے آپریشن کے بعد پاکستانی ٹیم میں واپس آکر تین وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے کہا ہے کہ میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ ابوظبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گیارہ سال سے پاکستان ٹیم کے لئے کھیل رہا ہوں۔میں اپنی فٹنس کے بارے میں غلط بیانی نہیں کروں گا۔اس وقت میرا جو فٹنس لیول ہے میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لئے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں۔