انٹر ریجنز و ڈیپارٹمنٹ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 30 دسمبر کو کھیلا جائے

انٹر ریجنز و ڈیپارٹمنٹ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 30 دسمبر کو کھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی)انٹر ریجنز و ڈیپارٹمنٹ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 30 دسمبر کو ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں لاہور راوی اور زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض جمیل خان اور ظہیر احمد انجام دیں گے جبکہ اشرف علی ریفری اور مسعود احمد سکورر ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ اور رنز اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو 20 ہزار روپے ملیں گے۔
 جبکہ بیسٹ باﺅلر، بیسٹ وکٹ کیپر اور فیلڈر کو بھی 20 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی۔