60ویںقومی ہاکی چیمپئین شپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

60ویںقومی ہاکی چیمپئین شپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی اےن پی)60ویںقومی ہاکی چیمپئین شپ میں چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ پی آئی اے، نیشنل بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس نے فائنل فور ٹیموں میں جگہ بنالی۔لاہورکے جوہر ٹاو¿ن ہاکی اسٹیڈیم میں ساٹھویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کےچھٹے روز پاکستان واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پی آئی اے کی ٹیم پاکستان آرمی کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیاب رہی۔ پول اے سے جن دوٹیموں نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔ ان میں پی آئی اے اور نیشنل بینک شامل ہیں۔ ائیرلائنز کی ٹیم تین میچ جیت کرنو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تین میں سے دو میچ جیت کر این بی پی کے پوائنٹس کی تعداد چھ ہے۔ پول بی سے لاسٹ فورٹیموں میں جگہ بنانے والی ٹیمیں واپڈا اورسوئی سدرن گیس کی ہیں۔ واپڈا کی ٹیم بارہ پوائنٹس کےساتھ پہلے اور سوئی گیس چھ پوائنٹس کےہمراہ دوسرے نمبر پرہیں۔