قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2013ءکے ساتویں مرحلے کا آغاز آج ہو گا

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2013ءکے ساتویں مرحلے کا آغاز آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بور ڈ ( پی سی بی) کے زیر اہتمام قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہوگا۔ ایبٹ آباد فالکن اور لاہور ایگلز کی ٹیمیں ایبٹ آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پشاور میں بہاولپور اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد میں لاہور لائنز کا مقابلہ حیدر آباد سے ہوگا۔ این بی پی گراﺅنڈ کراچی میں اسلام آباد اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ٹکراﺅ ہوگا جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فیصل آباد اور کراچی ڈولفن کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔