قومی جونیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

قومی جونیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے زیر اہتمام قومی جونیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے واہ کینٹ میں شروع ہو گی۔ پی بی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور پی اے ایف شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی