ایشزسیر کا چوتھاٹیسٹ، انگلش ٹیم میں تین تبدیلیوں کاامکان
ملبورن (آئی اےن پی)ایشز سیریز کے چوتھے ٹےسٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹےم میں تین تبدیلیا ں کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تجربہ کار سپنر گریم سوان کی اچانک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ملبورن میں شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں لیفٹ آرم سپنر مونٹی پنیسر کو آزمایا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انگلش ٹیم میں مزید دو تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آسکتی ہیں۔ دورے کے دوران ٹور میچوں میں جانی بیئر سٹو کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے محدود مواقع ملے۔
تاہم انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ریگولر وکٹ کیپر میٹ پرائر کی دورے میں کارکردگی قابل ستائش نہیں ہے اور پرتھ ٹیسٹ میں ان کی وکٹ کیپنگ بھی غیر معیاری رہی لہٰذا ان کی چھٹی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان کی جگہ وکٹ کے عقب میں جانی بیئر سٹو کھڑ ے نظر آئیں گے۔ انجری کے باعث تجربہ کار فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ کی بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے ان کی جگہ بوائیڈ رینکن کو میدان میں اتارا جائے گا۔