آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کی نیلامی 12فروری کو ہوگی

آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کی نیلامی 12فروری کو ہوگی

  



نئی دہلی (آئی اےن پی)انڈین پریمیر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے امکانات معدوم ہیں ، کھلاڑیوں کی نیلامی 12فروری کو ہوگی۔نئی دہلی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں فرنچائزز کو 5 سابق پلیئرز اپنے پاس برقرار رکھنے کا حق مل گیا، ایک اضافی کھلاڑی ’جوکر کارڈ‘ کے ذریعے بھی واپس لے سکتے ہیں، تمام کاروبار بھارتی روپے میں ہوگا۔ ، گرین شرٹس نے 2008 میں پہلی اور آخری بار آئی پی ایل کھیلی تھی،اس کے بعد دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی نے راستے کاٹ دیے، اس بار بھی گورننگ کونسل نے واضح کردیاکہ پاکستانی پلیئرز کی ایونٹ میں شرکت کا دارومدار بھارتی حکومت کی اجازت پر ہے،اس کے بغیر انھیں ایونٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...