آئی سی سی ٹےسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سعید اجمل بازی لے گئے
دبئی (آئی اےن پی )آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل مجموعی طور پر پوائنٹس ٹیبل پر سب پر بازی لے گئے۔ تینوں سطح کی کرکٹ میں پاکستان آف اسپنر کے پوائنٹس کی کل تعداد2301 ہے۔سال 2013 ءمیں شان دار بولنگ پیش کرکے پاکستان کے سعید اجمل دنیا کے ہر بولر سے آگے نکل گئے ہیں۔ رواں سال آف بریک بولر نے 9 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر 10 وکٹیں، 7 ٹیسٹ میں 37 وکٹیں اوراب تک31 ون ڈے میں56 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 2013ءمیں تینوں سطح کی کرکٹ میں سب سے زیادہ 103 وکٹیں لینے والے بولربھی ہیں۔ ون ڈے بولنگ لسٹ میں ان کا پہلا، ٹی ٹوئنٹی فہرست میں مشترکہ پانچواں اورپانچ دن کی کرکٹ میں آٹھواں نمبرہے۔ سعید اجمل کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد2301 ہے۔ وہ ون ڈے کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں 763 پوائنٹس کے ساتھ اول درجے پر فائز ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا نمبردوسرا ہے۔ مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے پوائنٹس کی تعداد 714ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں824 پوائنٹس لے کر وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ مجموعی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والوں میں ڈیل اسٹین کا دوسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولرکے پوائنٹس کی کل تعداد 2279 ہے۔ ڈیل اسٹین ٹیسٹ اور ون ڈے میں دوسرے اورٹی ٹوئنٹی میں بارہویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں سب سے زیادہ 81 وکٹیں لینے والے سعید اجمل 192 انٹرنیشنل مقابلوں میں 405 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 169 اور ون ڈے کرکٹ میں165 ہے۔