مارلون سیموئلز نیوزی لینڈ کے خلافون ڈے سیریز سے آﺅٹ

مارلون سیموئلز نیوزی لینڈ کے خلافون ڈے سیریز سے آﺅٹ

  



ویلنگٹن (آئی اےن پی)ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹےم کے آل راﺅنڈر مارلن سیموئلز فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم فزیوتھراپسٹ سی جے کلارک نے ان کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز کلائی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ کوچ اوٹس گبسن نے کہا کہ مارلن سیموئلز تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

 ان کی نیوزی لینڈ کے خلا ون ڈے سیریز میں کمی محسوس ہوگی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی