حکمرانوں نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،اشرفبھٹی

حکمرانوں نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،اشرفبھٹی

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران ماضی والی غلطیاں کررہے ہیںانہوں نے12اکتوبر1999ءکے حادثہ سے کچھ بھی نہیں سیکھاوہ والٹن روڈپرکرسمس تقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران حالیہ سات ماہ میں مقروض ملک کے وسائل کے غیرمعمولی ضیاع کاحساب دیںایک صنعتکارخاندان نے پاکستان کواپنے شکنجے میں قابوکر لیا،ان کی قومی وسائل پردسترس بہت بڑاالمیہ ہے عوام کوکفایت شعاری اورسادگی کادرس دینے والے حکمرانوں نے وزیراعظم ترکی کے حالیہ دورہ پرنمودونمائش اورفضول خرچی کی انتہا کردی۔

۔

پاکستان کے محدودوسائل پرمزدوروں،کسانوں اورغریبوں کازیادہ حق ہے جبکہ حکمران اپنی سیاست چمکانے کیلئے شاہ خرچیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان نے اپنے ہردوراقتدارمیںسیاسی رشوت کابازارگرم کیا ،ان کے نزدیک ہرکوئی برائے فروخت ہے ۔ پاکستان کوجی ایس پی کاسٹیٹس ملنا پیپلزپارٹی کی معاشی اصلاحات کا نتیجہ ہے موجودہ حکمران اس کامیابی کاکریڈٹ نہیں لے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ناسمجھ حکمران بیرونی سرمایہ داروں کااعتماد بحال کرنے کی بجائے الٹامقامی سرمایہ کاروں کوبددل کر رہے ہیں ۔قومی معیشت اورمقامی سرمایہ کاروںکو حکمرانوں کی بے اعتنائی کا سامناہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...