بابائے قوم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا،حنا پرویزبٹ

بابائے قوم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا،حنا پرویزبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مسلم لےگ(ن) کی رہنماءو ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا ہے کہ بابائے قوم نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور سچ بولا ملک کے وقار ‘استحکام ‘ترقی و خوشحالی اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے تمام سےا سی جماعتےں آئیںاور مل کراپنے پیارے قائد‘محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کی پیروی کریں تا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا جو خواب انہوں نے دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیا اور مختصر ترین وقت میں انہیں ایک قوم بنا کر ان کیلئے ایک علیحدہ اور آزاد مملکت حاصل کی انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی نہ ہی مصلحتوں کو اپنے فیصلوں پر اثرانداز ہونے دیا، ان کا طرز عمل ناقابل گرفت تھا اور ان کی دیانتداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتاانہوں نے کہا کہ قائداعظم نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اور ہمیں جو نصیحتیں کیں آج ان کے فرمودات سے انحراف کیا جا رہا ہے بانی پاکستان نے قوم کو پر امن اسلامی و فلاحی معاشرہ قائم کرنے‘جھوٹ‘بد دیانتی‘اقرباءپروری‘ ناجائز منافع خور ی ‘ذخیرہ اندوزی ‘منافرت اور قتل و غارت سے بچنے اور پاکستان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کا درس دیا مگر اس کے برخلاف آج ہماری قوم ان کی تعلیمات سے منحرف ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک مالی ‘معاشی اور معاشرتی لحاظ سے کئی مشکلات کا شکار ہے۔