ڈرون حملے رکنے تک امن قائم نہیں ہو گا،سعدیہ سہیل

ڈرون حملے رکنے تک امن قائم نہیں ہو گا،سعدیہ سہیل

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، حکمران دہشت گردی کے خاتمے پر کنفیوژن کا شکار ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب تک ڈرون حملے نہیں رکیں گے امن نہیں ہوگا‘ تحریک انصاف پاک افواج کے ساتھ ہے الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تحریک انصاف 11 مئی جیسی دھاندلی بلدیاتی انتخابات میں نہیں ہونے دے گی اور حکمرانوں نے دھاندلی کی تو پھر احتجاج کا آپشن موجود ہے مسلم لیگ (ن )کے حکمران ڈرون حملے روکنے اور قیام امن کے انتخابی وعدے کے ذریعے ہی حکومت میں آئے۔ اب نوازشریف نے اپنے ہی انتخابی وعدوں سے انحراف کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...