پاکستان کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے نیست و نابود ہونگے،قاری زوار بہادر

پاکستان کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے نیست و نابود ہونگے،قاری زوار بہادر

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ صبح قیامت تک قائم رہے گااور اس کو توڑنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود نیست ونابود ہو جائیں گے اللہ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو یہ وطن 27 رمضان المبارک کو عطاءفرمایا تھاانشاءاللہ اس کے دشمن ناکام ہوں گے اور یہ وطن دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی باگ ڈور ایسے ہاتھوں میں رہی جو اس کی قدرو منزلت کو نہیں جانتے تھے ہمارے بزرگوں نے اس کے حصول کے لئے اس لئے قربانیاں دیں تھیں کہ یہاں رسول اللہ کا نظام نافذ ہو گا اور یہ روئے زمین پر ایک اسلامی فلاحی ریاست ہو گی مگر حکمرانوں نے اس کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر اس کو ایسا نوچہ کہ آج یہ جگہ جگہ سے زخم خوردہ ہے انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر یوم پاکستان 27 رمضان المبارک کا آخری عشرہ ساتھ ساتھ موجود ہیں اس موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کی عزت و ناموس ،اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔۔

۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قوم کو عہدکرنا چاہیے کہ اس کے حصول کے اصل مقصد نفاذ نظام مصطفےٰﷺ کے لئے اپنی جدوجہد تیز کردیں گے انہوں نے قوم سے اپیل کی رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں لیٹرے ،بے حسن اور مفاد پرست حکمرانوںسے نجات کی دعا بھی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...