حکمران خود کو عوام کی سطح پر رکھ کرپالیسیاں ترتیب دیں،وسیم اختر

حکمران خود کو عوام کی سطح پر رکھ کرپالیسیاں ترتیب دیں،وسیم اختر

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) پارلیمانی لیدڑ اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیاءکی 17ممالک کی معاشی صورتحال کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے اس کی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں،اقرباءپروری،جیالوں اور متوالوں کو نوازنا،کرپشن پر قابو نہ پانا،انرجی کرائسزاور دہشت گردی کے نام پر جاری امریکی مفادات کی جنگ ہے کمیشن مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے مہنگائی کا جن ہے کہ قابو آنے میں نہیں آتاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اگر ٹھوس منصوبہ بندی نہ کی تو آئندہ برس بھی پاکستان میں اقتصادی نمو کی شرح چار فیصد سے زائد ہوجائے گی جبکہ” یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا“ نے بھی اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال مہنگائی میں اضافے کی شرح مزید بڑھ کر گیارہ فیصد ہوجائے گی جوکہ عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے نوازشریف حکومت سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیںمعاشی استحکام کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں ہماری معیشت ایڈ پر چل رہی ہے حکومتی اخراجات میں134ارب روپے کی کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیںپہنچے پاکستان کے بین الاقوامی تشخص میں بہتری لانے کے لئے حکمرانوں کوہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے کہاکہ عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران خود کو عوام کی سطح پر رکھ کرپالیسیاں ترتیب دیںدوست ملک ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان 39ترک کمپنیوں کے نمائندوں اور ایک بڑے تجارتی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے اپنے ہمراہ لائے جو کہ خوش آئند ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...