وزیر ا عظم قوم کی مشکلات سے پور ی طرح آگاہ ہیں،عرفان دولتانہ

وزیر ا عظم قوم کی مشکلات سے پور ی طرح آگاہ ہیں،عرفان دولتانہ

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لےگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کو سنگین بحرانوں سے نکال کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت صنعتی شعبہ کی بحالی اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...