خواتین پرتشددکارجحان انتہائی خطرناک ہے،ناصر اقبال خان

خواتین پرتشددکارجحان انتہائی خطرناک ہے،ناصر اقبال خان

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجا ب شیخ طلال امجد،عزت رسول ایڈووکیٹ ،احدحنیف ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادندیم مصطفی چودھری اورنائب صدرلاہورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ خواتین پرتشددکارجحان خطرناک ہے ،اس مجرمانہ روش کاسدباب کیا جائے صنف نازک پرزورآزمائی مردانگی نہیں بلکہ دیوانگی اوردرندگی ہے اگربے حیائی اور بے راہ روی کابروقت تدارک نہ کیا گیا توآبروریزی کے واقعات کی شرح بڑھ جائے گی معاشرتی اقدار کی بربادی غورطلب ہے،وجوہات اوران کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔نادار اورمفلس خاندانوں کے بچے تعلیمی اداروں میں جانے کی بجائے مشقت کرنے پرمجبور ہیں جبکہ ریاستی اداروں نے بچوں کوان کے حال پرچھوڑدیاہے وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے عہدحاضرکا ''کمرشل ادب'' بچوں کوبے ادب اورنافرمان بنارہا ہے اگربے حیائی کو روکناہے تومیڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اس پرعملدرآمدیقینی بناناہوگاانہوں نے کہا کہ خواتین کے تقدس کی حفاظت کیلئے اسلامی اورمشرقی روایات کوفروغ دیا جائے ۔

۔

۔

کاروکاری جیسی فرسودہ اوربیہودہ رسوم زمانہ جہالت کی علامت ہیں ،ریاست خواتین کے حقوق کااحترام یقینی بنانے کیلئے خصوصی قانون سازی کرے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین اوربچوں پر جنسی حملوں کیخلاف شعور اجاگرکرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں دوررس اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...