تحریک انصافوعدوں نہیں اقدامات پر یقین رکھتی ہے،نذیر چوہان

تحریک انصافوعدوں نہیں اقدامات پر یقین رکھتی ہے،نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اگر حکومت و انتظامیہ نے 11مئی کی طرح بلدیاتی الیکشن کو ہائی جیک کرنے اور حقیقی عوامی نمائندگی کے حق سے عوام کو محروم کرنے کی کوشش کی تو جمہوری نظام کیلئے خطرات پید ا ہونگے یہ بات گلبرگ ٹاﺅن تحریک انصاف کے صدر نذیر احمد چوہان نے ٹاﺅن کے عہدیداران و اراکین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جمہوری و پارلیمانی نظام حکومت میں بلدیاتی ادارے نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کے بیشتر بنیادی مسائل کے حل کا فورم بھی یہی ادارے ہیں لہذا ان انتخابات میں تحریک انصاف کے کارکنان فعال و متحرک کردار اداکرتے ہوئے بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کریں تاکہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایسے نوجوان جو خدمت کا جذبہ اور عوامی مسائل کا فہم وا دارک رکھتے ہوئے کامیاب ہوں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح زبانی دعوﺅں اور خوشنما وعدوںپر نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عمران خان و دیگر سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرائے من پسندانتظامیہ کے ذریعے حاصل کیے گئے من پسند نتائج قوم قبول نہیں کرے گی ۔