کامیابی کے بعد یو سی124کو مثالی علاقہ بناﺅں گا،ملک عمران اعوان

کامیابی کے بعد یو سی124کو مثالی علاقہ بناﺅں گا،ملک عمران اعوان

  



لاہور( سپیشل رپورٹر) ےونین کونسل 124میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چیئرمینکے امیدوار ملک عمران اعوان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی اس ےونین کونسل میں کونسلر کی حیثیتسے انجن شیڈ میںبچوں کے لئے پارک بنوایا تھا اس کے علاوہ ہوپ روڈ پر واسا کا ٹیوب ویل لگوایا تھا اور پینے کے صاف پانی کے لئے اچنت گڑھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگوایا تھا میرا ماضی ےونین کونسل کی عوام کے سامنے ہے ا س لئے الیکشن میں میری اور میرے پینل کی کامےابی ےقینی ہے ” پاکستان “ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمران اعوان نے کہا کہ جب موجودہ ےونین کونسل صرف 31نمبر ےونین کونسل ہوا کرتی تھی تو تب مجھے ےہاں کے عوام نے کونسلر منتخب کیا تھا اور میں نے اس دوران اپنی ےونین کونسل کے عوام کے لئے اپنے محدود وسائل میں جو کچھ کر سکتا تھا وہ کیا اب بھی میرا ےہ مشن ہے کہ نواز لیگ کے پلیٹ فارم سے بلدےاتی الیکشن میں کامےابی حاصل کر کے حلقہ کے منتخب ایم این اے اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ایم پی اے میاں محسن لطیف کی قیادت میں ےونین کونسل کو ایک مثالی ےونین کونسل بناﺅں گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...