اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،وقاراحمدمیاں

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،وقاراحمدمیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار ) انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست ہونے کے ناطے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے لہذا اس سلسلے میں ہم سب کو اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہیے وہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور میو ہسپتال کے مسیحی ملازمین میں کرسمس کے تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمجید اختر ، اے ایم ظہیر الحسن میر، چیئرمین زکوة کمیٹی لاہور خلیفہ عبدالمجید، میڈیکل سوشل آفیسر کرن اصغر علی، طاہرہ یاسر، اسماءریاض اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فیض وڑائچ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی وقار احمد میاں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا سفر بڑی کامیابی سے جاری ہے اور یہ بے لوث جذبے کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کار خیر میں شرکت کرنی چاہیے۔