غازی ممتاز قادری کی حمایت میں تاریخ سازکانفرنس ہو گی،علامہ رضائے مصطفی

غازی ممتاز قادری کی حمایت میں تاریخ سازکانفرنس ہو گی،علامہ رضائے مصطفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کی صدارت میں داتا گنج بخش ٹاﺅن میں 4جنوری کو ایوان اقبال میں ملک گیر تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ جس طرح قائداعظم محمد علی جناح نے عظیم عاشق رسول غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا اسی جذبہ کو زندہ رکھتے ہوئے 4جنوری کو غازی ممتاز حسین قادری کی حماےت میں تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد کریں گے اور اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی روح کو گواہ بنا کر عہد کریں گے کہ کسی صورت ممتاز حسین قادری کے ویژن کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور عشق مصطفی ﷺ کی شمع روشن کرتے رہیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 4جنوری کو ایوان اقبال میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماءومشائخ اپنے مریدین کے ساتھ شرکت کریں گے