ترقی کے لئے قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہو گا،راغب نعیمی
اہور(سٹاف رپورٹر)قائداعظم محمد علی جناح کے خیالات کو عام کر کے پاکستان دنیامیں اپنا اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو قائداعظم محمد جناح کے خیالات کے عین مطابق چلانے کی کسی سطح پر بھی کوشش نہیں کی، اسی لےے آج پاکستان مختلف مسائل اور مشکلات میں مبتلا ہے اگر آج بھی ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں چلانے کی کوشش کریں توپاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مولاناراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کے لےے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہر فورم پر یہ کہا تھا کہ پاکستان میں اسلامی قوانین کے عین مطابق قوانین بنائے جائیں گے اور آئین پاکستان کے مطابق تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق حاصل ہوں گے اوروہ اپنی آزادی کے مطابق اپنی زندگی اور مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے کیونکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اسی لےے تو آج دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والامذہب اسلام ہے مولانا محمد راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت ترقی نہیں کر سکے گی جب وہ تعلیم کو اہم نہیں سمجھے گی
۔
آج ہمیں سوچنا چاہےے کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام کو تعلیم جیسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے مناسب مواقع موجود ہیں یا نہیں اگر نہیں تو پھر تمام جماعتوں کو یکجا ہوکر تعلیم کے اعلیٰ معیار کو قائم کرنے کے لےے یکسو ہونا پڑے گا تاکہ آنے والی نسل کو ہم بہتر پاکستان دے سکیں ۔