اموس رسالت کانفرنس سے مردہ دل زندہ ہو ں گے،اعظم نعیمی

اموس رسالت کانفرنس سے مردہ دل زندہ ہو ں گے،اعظم نعیمی

  



ن

لاہور(سٹاف رپورٹر)ناموس رسالت رسالت کانفرنس کے انعقاد سے مردہ دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی روشنی پیدا ہوگی اورمردہ دل زندہ ہوں گے عشاقان مصطفی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور محبت سے پروگرام میں شرکت کریں ۔

تاکہ اپنے سینوں میں خوف خدا اور عشق رسول پیدا کرسکیں یہ بات محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیرمولانا محمد اعظم نعیمی نے حضرت مجدد الف ثانی ،داتاگنج بخش علی ہجویری اور امام احمد رضا بریلوی کے اعراس کے موقع پرمحافظان ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام 31دسمبر کو بعداز نماز عشائ” تحفظ نامو س رسالت کانفرنس “کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کانفرنس میں اہل سنت کے جید علماءومشائخ کی کثیر تعداد کی شرکت سے ناموس رسالت کانفرنس کو چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ مرکزی رہنماﺅں کی شرکت پروگرام میں کارکنوں کی دلی خواہش کے احترام میں یقینی بنائی جارہی ہے اجلاس میں محافظان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں کے علاوہ ضلع لاہور کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں مقررین ،مہمانان گرامی اور سیکورٹی مسائل پربھی غوروفکر کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...