مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،اقبال خان

مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،اقبال خان

  



لاہور(وقائع نگار)مسیحی بھائیو ں کو کرسمس کے موقع پر بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر وقت کوشاں رہو ں گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 11سے چیئرمین کے امیدوارسابق ناظم محمد اقبال خان نے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پورے حلقے سمیت اپنے مسیحی کونسلرکے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا انہو ں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے الیکشن کمپین کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور انشاءاللہ واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرامشن ہے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھوں گا اقبال خان نے کہا کہ ماضی میں مجھ کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا لیکن اس بار ہم عوام کی طاقت سے دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام بنائنگے اور عوامی مینڈیٹ کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...