حکمرانو ں نے انتخابی وعدوں کو فراموش کر دیا، یاسر گیلانی

حکمرانو ں نے انتخابی وعدوں کو فراموش کر دیا، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملکی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے سندھ اور پنجاب میں امپائرز کے ذریعے انتخابات جیتے گئے تحریک انصاف ذمہ داران کا تعین کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ دھاندلی کا سلسلہ رک سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، چوہدری عدیل نواز، میاں اقبال، چوہدری اسحاق، میاں مبشریعقوب، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، میاں اقبال حمید، عاصم ریاض اور عمر دراز سندھو کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ہی انتخابی وعدوں کو فراموش کر دیا ہے تحریک انصاف مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف احتجاج کے ذریعے عوامی احساسات کی ترجمانی کر رہی ہے، اب سونامی سندھ جائے گا اور 6جنوری کو مہنگائی کے خلاف دھرنا ہوگا، چار جنوری کو راولپنڈی میں دھرنا دینگے۔