ترک حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا خوش آئندہے،علامہ اطہر القادری

ترک حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا خوش آئندہے،علامہ اطہر القادری

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)ترکی کی حکومت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اچھے تعلقات بنانا خوش آئند ہے کیونکہ ترکی اور پاکستان کی عوام کا مشترکہ ورثہ صوفیاءکرام کی فکر اور ان کے مزارات ہیں جمہوریہ ترکی اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرزمین میں اولیاءکے مزارا ت اس بات کی دلیل ہیں کہ دونوں ممالک کی عوام باقی ممالک کے مقابلے میں ذہنی طور پر زیادہ قریب ہیں اوراس قربت کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے یہ بات انجمن اساتذہ پاکستان کے صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے اپنے بیان میں کہی۔

۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم طیب ارد گان کی پاکستان تشریف آوری کے بے شمار فوائد آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام کو حاصل ہو سکتے ہیں شیخ فتح اللہ گولن کے تربیت یافتہ ترکی وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت اور آنے والی حکومتوں کو فائدہ اٹھانا چاہےے تاکہ ترکی کی طرز پر پاکستان کی بھی معاشی صورت حال بہتر ہو اورعوام کو روزگارکے زیادہ سے زیادہ ومواقع فراہم ان کی دہلیز ہو پہنچ سکیں

مزید : میٹروپولیٹن 2


loading...