مشرفکی باقیات کامنتخب آئینی حکومت کے خلافمتحد ہونا فطری ہے،عامر نواب

مشرفکی باقیات کامنتخب آئینی حکومت کے خلافمتحد ہونا فطری ہے،عامر نواب

  



لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویزمشرف کی باقیات کامنتخب آئینی حکومت کیخلاف متحدہونافطری ہے عمران خان سیاسی طورپرشروع دن سے غلط ٹریک پرہیں ،ان کے پاس شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوئی معقول وضاحت نہیںکپتان نے اپنے مٹھی بھرحامیوں کی امیدوںکاخون کردیاان کے پاس مال روڈ پرریلی منعقدکرنے کیلئے کروڑوں روپے کہاں سے آئے ،متعلقہ ادارے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنیوالی نادیدہ قوتوں کوبے نقاب کریں اپنے ایک بیان میں عامر نواب خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں عام آدمی کی حالت زارقابل رحم ہے ،امن وامان کی ابترصورتحال نے پی ٹی آئی کی بیڈگورننس کی بھانڈاپھوڑدیاعمران خان کارویہ ''اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت''کے مصداق ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی ناقص کارکردگی کودیکھتے ہوئے آئندہ بلدیاتی اورعام انتخابات میں کسی صوبہ کاکوئی بھی شہری بلے پرمہرنہیں لگائے گاعمران خان یادرکھیں کرکٹ کی سیاست ''بائی چانس''نہیں ،جوایک بارعوام کے اعتماد پرپورانہ اترے اسے کسی قیمت پردوبارہ چانس نہیں ملتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 2