28 دسمبر کو طلعت احمد میاں کامیاب ہوں گے، سرمد جان

28 دسمبر کو طلعت احمد میاں کامیاب ہوں گے، سرمد جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) طلعت احمد میاں کمٹمنٹ کا پکا انسان ہے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور رئیل اسٹیٹ کو صنعت کا درجہ دلانے کے لئے 10 سال سے زاہد بن صادق جدوجہد کررہے ہیں الخدمت گروپ عوامی گروپ ہے ڈی ایچ اے کو پریشر گروپوں کی نہیں خدمت کرنے والوں کی ضرورت ہے 28 دسمبر کو طلعت احمد میاں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کااظہار سٹی اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈی ایچ اے کے ممتاز رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سرمد جان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا سرمد جان نے کہا پروفیشنل گرو پ کے نامزد امیدوار میجر رفیق حسرت بھی ہمارے دوست ہیں انتخابی مہم چلانا ان کا حق ہے میں نے طلعت احمد میاں سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے اس لئے میرا ووٹ ہمدردیاں الخدمت گروپ کے ساتھ ہیں دونوں گروپوں کو مثبت انداز میں انتخابی مہم چلانا چاہیے 28 دسمبر کے بعد ہم نے اکٹھے کاروبار کرنا ہے۔