پاکستان کا بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی درآمد کرنے کے معاہدے کی یادداشت پر دستخطوں سے پہلے وزارت پانی وبجلی نے مسودہ تصدیق کے لیے لاڈویژن کو بھجوادیاہے ۔سابقہ دورحکومت میں بھارت سے بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا جس کی منظوری اُس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے دی تھی ۔ابتدائی طورپر بھارت نے ایک سال کے اندر ٹرانسمشن لائن سے 500میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا عندیہ دیاتھا۔ یادرہے کہ یہ ڈیل ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عالمی عدالت نے بھارت کو دریائے نیلم جہلم کا پانی کشن گنگاڈیم کے لیے موڑنے کی اجازت دے دی ہے اور پانی کا رخ مڑنے سے نیلم جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے 900میگاواٹ بجلی کی پیداوارمتاثرہوگی ۔

مزید : بزنس