طالبان سربراہ ملافضل اللہ کو امریکہ اور بھارت کی مدد حاصل ہے: اسلم بیگ

طالبان سربراہ ملافضل اللہ کو امریکہ اور بھارت کی مدد حاصل ہے: اسلم بیگ
طالبان سربراہ ملافضل اللہ کو امریکہ اور بھارت کی مدد حاصل ہے: اسلم بیگ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ نے کہا ہے کہ تحر ےک طالبان کے ملا فضل اللہ کو بھارت اور امر ےکہ کی مدد حاصل ہے ‘ تحریک طالبان کے بیشتر گروپ مذاکرات پر آمادہ ہیں ‘سکیورٹی فورسز کے جوابی حملے کے بعد طالبان کے سربراہ فضل اللہ پر بات چیت کا دباﺅ بڑھ گیا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ میری معلومات کے مطابق مولوی فضل اللہ پر پاکستان سے مذاکرات کےلئے دباﺅ بڑھ چکاہے جس کی وجہ سے طالبان بہت جلد مذاکرات کےلئے مکمل تیار ہو جائیںگے اس وقت بھی طالبان کے بیشتر گروپ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔پرویز مشرف کے متعلق ان کاکہنا تھاکہ پرویز مشرف کی یہ انفرادی کوشش ہے وہ اقوام متحدہ ،برطانیہ ، امریکہ اور سعودی عرب سے مدد مانگیں لیکن میرے خیال میں مشرف کے خلاف جو مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس کو اس طرح قائم نہیں ہونا چاہیے بکہ اس مسئلے پر حکومت کو ایک کمیشن قائم کرنا چاہیے تاکہ آئین توڑنے کے تمام مجرموں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔

مزید : لاہور