شیخ رشید سٹریٹ ورکر قرار، تحریک انصاف بھی وینا ملک سے ’سبق‘ لے: رانا ثناءاللہ

شیخ رشید سٹریٹ ورکر قرار، تحریک انصاف بھی وینا ملک سے ’سبق‘ لے: رانا ...

چوہدریوں کا حال گاﺅں کے میراثی کے بیٹے جیساہے: وزیر قانون پنجاب

شیخ رشید سٹریٹ ورکر قرار، تحریک انصاف بھی وینا ملک سے ’سبق‘ لے: رانا ثناءاللہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر احتجاج اور دھرنوں کے بجائے وینا ملک کی طرح شادی کر کے گھر بیٹھ جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سونامی کا حال ’منی بدنام‘ جیسا ہو گیا ہے جو ہر جگہ ذلیل ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا ہ میں مہنگائی ہی کنٹرول نہیں ہو رہی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سٹریٹ ورکر ہے، اس نے ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے بڑے ہاتھ پاﺅں مارے، شیخ رشید میرے سامنے وزیراعظم نواز شریف کی تابعداری کے لئے تیار تھے، شیخ رشید اکیلے ہی سوا لاکھ ہیں،  کوئی ان کے آگے ہے اور نہ پیچھے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدریوں کا حال گاو¿ں کے میراثی کے بیٹے جیسا ہے جو کبھی پنڈ کا چودھری نہیں بن سکتا، جس طرح ق لیگ کو شکست ہوئی،ان کا گھر بیٹھ جانا ہی بہتر ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں