حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  



لاہور، سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے ضلعی حکومتوں سے سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ لگانے کے لئے سرکاری رقبوں کی فوری طور پر تفصیلات طلب کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں سولر پراجیکٹ لگانے کی ہدایت اور ضلعی حکومتوں سے سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ لگانے کے لئے سرکاری رقبوں کی فوری طور پر تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ جاری مراسلہ میں ایڈمنسٹریٹرز کو پراجیکٹس لگانے کیلئے سرکاری رقبوں میں سے مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ بھجوانے کا کہا گیا ہے۔ سولر پراجیکٹس کا مقصد سولر پینلز کے وسیع استعمال کے لئے درکار آلات اور اشیاءمقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جس سے سولر پینلز کی لاگت میں بھی کمی واقع ہو گی اور سولر سسٹم کی عام صارف تک رسائی ممکن ہو گی۔ اس ضمن میں واپڈا اور ضلعی افسران پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں اس حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹس مکمل کرکے دیئے گئے ہدف میں حکومت کو ارسال کرنے کی پابند بنایا گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...