کراچی میں فائرنگ ، ن لیگ کے مقامی عہدیدار سمیت چار افرادجاں بحق

کراچی میں فائرنگ ، ن لیگ کے مقامی عہدیدار سمیت چار افرادجاں بحق

پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائمز اور قتل کی وارداتوں میں ملوث چھ ملزم گرفتار

کراچی میں فائرنگ ، ن لیگ کے مقامی عہدیدار سمیت چار افرادجاں بحق

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماءسمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور بارہ افراد کے قتل میں ملوث چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی منزل پمپ کے قریب سے نوجوان وسیم کی لاش ملی ہے۔ کورنگی کھڈی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ ن عوامی کالونی کے صدر عبدالحمید جاں بحق ہو گئے۔ مقتول گھر سے الیکشن فارم جمع کرانے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے نور غازی خان جاں بحق ہو گیا۔ ابراہیم حیدری میں رفیق نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز اور قتل میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے ناگن چورنگی کے قریب دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : کراچی