این آئی سی سکینڈل : نیب نے اپنے چیئرمین کو کلیئرکردیا، وفاقی ٹیکس محتسب قصوروارقرار

این آئی سی سکینڈل : نیب نے اپنے چیئرمین کو کلیئرکردیا، وفاقی ٹیکس محتسب ...
این آئی سی سکینڈل : نیب نے اپنے چیئرمین کو کلیئرکردیا، وفاقی ٹیکس محتسب قصوروارقرار

  



اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپنے چیئرمین کو این آئی سی ایل سکینڈل میں تحقیقات کے بعد کلیئر کر دیا جس کے بعد قمر زمان چوہدری نے دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے تاہم وفاقی ٹیکس محتسب کو قصور وارقراردیاگیاہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آپریشنزنیب ظاہرشاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر قمرالزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب عبد الرو¿ف چوہدری نے این آئی سی ایل کیس میں رکاوٹیں ڈالیں جبکہ قمر زمان چوہدری کا چیئر مین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی تقرری میں کوئی کردار نہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نے قمر زمان چوہدری کو تحقیقات سے کلیئر کر دیا ہے جس کے بعد چیرمین نیب نے دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ قمر زمان چوہدری این آئی سی ایل اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لئے چھٹی پر چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نیب کو قمرزمان چوہدری کے خلاف سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ عبدالرو¿ف چوہدری کو این آئی سی ایل کرپشن کیس کے حوالے سے ایک متنازعہ خط تحریر کرنے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں