بلاول زرداری کا حلقہ این اے 204سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ، ایاز سومرو مستعفی، مشیرقانون بنائے جانے کا امکان

بلاول زرداری کا حلقہ این اے 204سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ، ایاز ...
بلاول زرداری کا حلقہ این اے 204سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ، ایاز سومرو مستعفی، مشیرقانون بنائے جانے کا امکان

  



کراچی ، لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے اوراِس حلقے سے کامیاب ہونیوالی پیپلزپارٹی کے ایازسومرو نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی جبکہ ایاز سومرو کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر برائے قانون بنائے جانے کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق نوڈیرو میں پیپلزپارٹی کے قائدین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو این اے 204 سے ضمنی الیکشن لڑایا جائے گا اور فیصلے کے بعد حلقہ این اے 204 سے کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے حوالے کردیا ہے جبکہ استعفیٰ کے بعد ایاز سومرو کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مشیر برائے قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق باضابطہ اعلان جمعہ کوبے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر جلسہ عام کے دوران کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے بلاول کو سیاسی میدان میں اُتارنے کافیصلہ پہلے سے ہی کیا جاچکا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 204 سے ہی پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی والدہ بے نظیر بھٹو بھی حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کاماب ہوتی رہی ہیں تاہم اب بلاول بھٹو کو بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑوانے کی تیاریاں کی جارہی ہے تاکہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جاسکے۔ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ یہ تو صرف ایک نشست ہے،بھٹو خاندان کیلئے جان بھی قربان ہے۔

مزید : لاڑکانہ /Headlines


loading...