بیٹوں کی کرپشن پر تین ترک وزراءمستعفی ، طیب اردوان نے نائب وزیراعظم سمیت 10وزیرتبدیل کردیئے
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے نائب وزیراعظم سمیت کابینہ کے 10وزراءکو تبدیل کردیاہے جبکہ تین وزراءمستعفی ہوچکے ہیں ،مستعفی وزراءکے بیٹوں پر کرپشن کا الزام تھا۔وزیراعظم رجب طیب اردوان کی پاکستان سے واپسی پر وزیراقتصادیات مہمت ظفرکیغلیان ،وزیر داخلہ معمرگیولر اور وزیرماحولیات اردوان بائریکتر نے اپنے عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم اوردومستعفی وزرا نے کرپشن کے الزامات کو حکومت اور عوام کے خلاف سازش قرار دیا۔ ظفرکیغلیان نے اپنے بیان میںحکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے تفتیش انقرہ حکام، انکی جماعت اورملک کیخلاف خفیہ چال ہے، وہ عہدے سے اس وجہ سے الگ ہورہے ہیں تاکہ انکے قریبی ساتھیوں اور انکے بیٹوں کو نشانہ بنانے کے لیے جاری گھناو¿نا کھیل ختم کیا جاسکے اور جلد از جلد حقیقت منظرعام پرآئے، معمر گیولر نے کہاکہ انہوںں نے17 دسمبرکووزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ وہ مستعفی ہونے کیلیے تیارہیں اورآج تحریری مطلع کر دیاہے۔ یادرہے کہ الزامات سامنے آنے کے بعد استنبول میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیاتھا جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مستعفی وزرا کی جانب سے مطالبہ کیا گیاکہ وزیراعظم بھی اس معاملے میں قانون کا سامنا کریں، وزیراقتصادیات اوروزیرداخلہ کے بیٹوں کو24 دوسرے افراد کیساتھ گزشتہ دنوں کرپشن کے ایک بڑے سکینڈل میں ملوث ہونے پرگرفتارکیاگیا تھا،کرپشن کا نیا معاملہ وزیراعظم رجب طیب اردوان کے11سالہ دور اقتدار کاسب سے مشکل چیلنج ہے اوراس میں اعلیٰ ترین سرکاری اور کاروباری شخصیات بھی ملوث ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہ وہ پاکستان کے دورے سے واپسی پراپنی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔