پاکستان کے امیر ترین پارلیمنٹرین سے ملیے

پاکستان کے امیر ترین پارلیمنٹرین سے ملیے
پاکستان کے امیر ترین پارلیمنٹرین سے ملیے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی عوام اور ملک کو غریب تصور کیاجاتاہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 1.43بلین روپے کے ساتھ  پارلیمنٹیرینز  میں سب سے زیادہ امیر ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشترقانون ساز شوگر اورٹیکسٹائل ملوں کے مالک ، لینڈلارڈز اورتاجر ہیں ۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق 1.43بلین روپے کی زرعی زمین کے مالک ہیں ۔اُنہوں نے  13ملین سے زائد کی انوسٹمنٹ کررکھی ہے ، چھ مختلف ملوں کے شیئرز ہیں اور 126ملین روپے سات مختلف بینک اکاﺅنٹس میں موجود ہیں ۔وزیراعظم پاکستان کے پاس 2010ءماڈل لینڈکروزر، 1973اور91 ماڈل مرسڈیز  بینز جبکہ 1991ء ماڈل ایک ٹریکٹر ہے ۔وزیراعظم کی طرف سے جیولری کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباً 1.5ملین روپے ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں میں پانچ لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے اور اُن کے پاس اس سال 29.6ملین روپے ہیں ۔اسمبلی میں آزاد رکن جمشید دستی سب سے غریب نمائندے ہیں جن کے پاس کچھ نہیں اور نہ ہی اُنہوں نے اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ سے کچھ بچایا۔اُنہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات کا فارم بھی پرنہیں کیا بلکہ الیکشن کمیشن کو الائیڈ بینک میں موجود ایک اکاﺅنٹ کے بارے میں اطلاع دی جس میں کچھ نہیں ۔خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے پاس 222ملین ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پاس 142ملین روپے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اثاثہ جات میں 16.2ملین روپے موجود ہیں لیکن اُن کے پاس کوئی گاڑی نہیں اور وہ اپنی بیٹی کی ہنڈا کار استعمال کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک کے پاس 280ملین روپے موجود ہیں لیکن اُن کے پاس بھی کوئی گاڑی نہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...